اورنگی ٹائون کے مسائل اجاگرکرنے کیلئے فرینڈزآف اورنگی نامی سماجی تنظیم قائم

ْحکومتوں ، بلدیاتی اداروں،کے الیکٹرک نے اورنگی ٹائون کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،احسان اللہ خان

اتوار 29 نومبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) اونگی ٹائون کے بلدیاتی مسائل کے حل اور جائز، قانونی وآئینی حقوق کے حصول کیلئے فریدکالونی میں منعقدہ اجلاس میںسماجی وسیاسی رہنمائوں پر مشتمل فرینڈزآف اورنگی نامی سماجی تنظیم کاقیام عمل میں لایا گیاجوباقاعدہ رجسٹرڈکردیاگیاہے،احسان اللہ خان بانی صدر اورمولانا عبداللہ بسمل جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے،احسان اللہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صوبائی وشہری حکومتوں اور بلدیاتی اداروں،کے الیکٹرک نے اورنگی ٹائون فریدکالونی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں جبکہ گلی محلے کی سطح پر رہنے والے عوام بے شمار مسائل اور تکالیف سے دوچار ہیں،ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی آبادی مسائل کا گڑھ بن چکی ہے، گلیوں میں کچہرے کے ڈھیر، تعفن، صاف پانی کی عدم فراہمی،نکاسی آب کاابتر نظام ،بجلی کی لٹکتی تاریں، الیکٹرک پولزکی غلط تنصیب،طبی سہولتوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کی وجہ سے یہاں کے رہائشی انتہائی پریشان ہیں،فرینڈزآف اورنگی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عوامی مسائل کے حل تک عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں