بابا گرونانک کی تعلیمات پوری دنیا مشعل راہ ہے ، ناصر احمد ایڈووکیٹ

اتوار 29 نومبر 2020 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) بابا گرو نانک کے 551ویں جنم دن کے موقع پر گرود وارامیں منعقد تقریب کے موقع پر انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کی سادہ زندگی اور ان کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو سکھ برادری اس پر احتجاج کرتی ہے انہوں نے پوری دنیا سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ہیڈگرنتھی ڈاکٹر سورج سنگھ نے کہا کہ آج کی تقریب ا س بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مذہبی ہم آہنگی ہے ہمارے ملک میں ڈاکٹر منوج سنگھ نے شرکاء کا آمد پر شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر ملک و قوم ، مسلح افواج ، مسئلہ کشمیر اور کرونا وائرس کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں کی گئی تقریب میں بیرسٹر سردار ، حبیب بلوچ،جعفر عباس جعفری جمشید علی خواجہ، رئیس الحسن ، نجمہ پروین ، کلثوم بلتی ، صائمہ بختانی سمیت وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں