سٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے ،کاشف سعید شیخ

اتوار 29 نومبر 2020 19:30

kکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تحریک انصاف اور عمران خان کی جانب سے الیکشن مہم اور اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کئے گئے تمام تر وعدوں کے برعکس پاکستان اسٹیل ملز سے 4544ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ایک اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے ،تحریک انصاف نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک صرف مہنگائی میں اضافہ اور برطرفیاں ہی عوام کا مقدر بنی ہیں،حکومت نے ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے نہ پارلیمنٹ کو اور نہ ہی ملازمین کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کی حکومت نے پوری انتخابی مہم اداروں کی مضبوطی، قرضوں کے خاتمے اور معیشت کی بحالی پر چلائی تھی لیکن اب ایک ایک کرکے اداروں کو نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز جو فولاد انڈسٹری میں سب سے بڑا ادارا ہے اسے عملی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ رٹائرڈ اور برطرف ملازمین کے نہ تو مکمل واجبات ملے ہیں نہ ہی پینشن کا کوئی انتظام ہے جس پر سابقہ ملازمین مسلسل احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے پاکستان اسٹیل کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو یک جنبش قلم جبری برطرف کرکے لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں،موجودہ حکومت کے پاس عوم کیلئے ریلیف کا کوئی بندوبست نہیں،اہم ملکی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفی اور اونے پونے داموں اپنے من پسند افراد کو بیچنے کی منصوبہ بندی کے پیچھے آئی ایم ایف کے تنخواہ دار افراد کا ہاتھ ہے، عمران خان پوری قوم کو لنگرخانوں کے باہر کھڑا کرنے پر مجبور کرکے دم لیں گے۔

ملازمین کو گریجوٹی،پراؤیڈنٹ فنڈ،کموٹیشن،گروپ انشورنس اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں تاکہ وہ مزید معاشی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔عوام ایک طرف مہنگائی کی چکی میںپس رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت ہزاروں ملازمین کو برطرف کرکے عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے ۔صوبائی رہنماء نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام دشمن فیصلے پر نظرثانی،پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے مالی پیکیج کی منظوری، پروڈکشن شروع، سابقہ رٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی دائیگی سمیت جبری برطرف کئے گئے ملازمین کو فوری بحال کرکے عوام دوست ہونے کا ثبوت پیش کرے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعظم عمران خان نوہزار سے زائد ملازمین کی زندگی موت کے اس اہم مسلئے پر توجہ دیں اور پاکستان اسٹیل،ملازمین کے روزگار کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،بصورت دیگر جماعت اسلامی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔

انسانی ہمدردی کے ناتے فیصلہ واپس لیکرغریب لوگوں کا معاشی قتل بند کری

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں