عمران نیازی کو غلط فہمی ہے کہ وہ آمرانہ ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کارکنوں کو روک پائیں گے،عاجزدھامراہ

کسی بھی تصادم کی صورت میں ہونے والے جانی نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت، پی ٹی آئی سرکار اور عمران نیازی ہوگا،سیکرٹری اطلاعات پی پی سندھ

پیر 30 نومبر 2020 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجزدھامراہ نے کہاہے کہ عمران نیازی کو غلط فہمی ہے کہ وہ آمرانہ ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کارکنوں کو روک پائیں گے، کسی بھی تصادم کی صورت میں ہونے والے جانی نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت، پی ٹی آئی سرکار اور عمران نیازی ہوگا۔

(جاری ہے)

ملتان میں گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجزدھامراہ نے کہاکہ گذشتہ ایک ہفتہ سے آمرانہ انداز میں کارکنوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رکاوٹوں کی وجہ سے ملتان میں رکے ہوئے ہزاروں کارکنوں اور انتظامیہ میں تصادم کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو غلط فہمی ہے کہ وہ آمرانہ ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کارکنوں کو روک پائیں گے، پیپلزپارٹی کارکنوں کو آج تک کوئی آمر بھی اپنا جمہوری حق استعمال کرنے سے روک نہیں سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کا جلسہ روکنے کے لیے ہوٹلز اور ڈیکوریشن کی دکانیں سیل کر دی گئیں ہیں، آج بھی سندھ سے آنے والے قافلوں کو ملتان انٹرچینج پر روکا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں