کراچی،نارتھ ناظم آباد اور محمودآباد میں پولیس کے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار

پیر 30 نومبر 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) نارتھ ناظم آباد اور محمودآباد میں پولیس کے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتاراور ایک فرار ہوگیا،ہلاک ملزم کی فائرنگ سے آن لائن سروس موٹرسائیکل رائیڈر بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک آئی نزد شالیمار سینٹر کے قریب پیر کی صبح پونے نو بجے کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے آن لائن بائک سروس کے رائڈر30 سالہ فہد ولدعبدالعزیز سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،واردات کے وقت پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے مضروب بائک رائڈر اور ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی،ہیڈ محرراے ایس آئی مجاہد کے مطابق ہلاک ملزم سے ایک پستول برآمد ہوا ہے،تاہم رات گئے تک ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 34 برس کے قریب بتائی جاتی ہے جو شکل وصورت سے پنجابی اسپیکنگ معلوم ہوتا ہے،پولیس نے ضروری کاررورائی کے بعد لاش سردخانے میں رکھوا دی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر محمودآباد پولیس نے محمود آباد ٹی پی ٹو گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم 25 سالہ مزمل ولد خرم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں