کراچی، فیڈرل بی ایریا،اسٹیل ٹا ئون اور بلدیہ ٹائون سے 2 نشے کے عادی افراد سمیت3 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 30 نومبر 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) فیڈرل بی ایریا،اسٹیل ٹا ئون اور بلدیہ ٹائون سے 2 نشے کے عادی افراد سمیت3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں سہراب گوٹھ فلائی اوور سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچائی ،جہاں متوفی کی شنا خت محمد جاوید ولد ریاض کے نام سے کرلی گئی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی کا تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے ،پولیس نے قانونی کارروا ئی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے۔

اسٹیل ٹاو ٴن کے علاقے گھگھرپھاٹک پل کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35سال کے قریب ہے اور متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مدد سے لاش کی شناخت ہوسکے ،پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث یہ ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن پاکستان ہوٹل کے قریب سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچائی ،جہاں متوفی کی شناخت ساجد علی ولد حسین کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوا ہے اور وہ اس ہی علاقے کا رہائشی ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں