کراچی، منگھوپیر میںمکان میں آتشزدگی ، میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں جھلس گئے

پیر 30 نومبر 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) منگھوپیر میںمکان میں آتشزدگی کے باعث میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں جھلس گئے،جبکہ گلشن اقبال میں واقع جھونپڑوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 جھونپڑیاں مکمل خاکستر ہو گئیں اور20 سے زائد جھونپڑوں کو جزوی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیرکے علاقے سرجانی ٹاون بابا موڑکے قریب واقع رہائشی پروجیکٹ میں واقع مکان نمبرآرون 59 شیٹ نمبر38 میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی ،گھرمیں خوفناک آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود ماں باپ اور دو بیٹیاں جھلس کرزخی ہوگئیں ،جبکہ گھر میں آگ لگنے کے باعث گھریلو سامان جل کرتباہ ہوگیا،پولیس کے مطابق جھلس کرزخمی ہونے والوں میں 59 سالہ جمال ولد عظیم ان کی اہلیہ 45 سالہ شبانہ ،30 سالہ بیٹی امبرین اور22 سالہ رمشا شامل ہیں، جھلس کرزخمی ہونے والے جمال اور ان کی دوبیٹیوں کوسول اسپتال برنس وارڈ اوروالد کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ گیس کے دھماکے کے باعث لگی اورفائربریگیڈ وقت پرنہ آنے کہ وجہ سے گھرمیں موجود سامان مکمل جل گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںعزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے عقب میں واقع جھونپڑوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی ،آگ کی اطلاع پرپولیس ،ریسکیوں عملہ اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ،تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اس دوران6 جھونپڑیاں مکمل خاکسترہوگئیں جبکہ 20سے زائد جھونپڑوں کو جزوی نقصان پہنچا فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر دیگر جھونپڑوں کو جلنے سے بچالیا فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جھونپڑوں میں رکھا سامان مکمل جل گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انھوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران داخلہ راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے عملے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کہ وجہ معلوم نہ ہوسکی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں