پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیاں، دو افسران گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی ای)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی ای)میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کو بھرتی کروانے والے دو افسران کو گرفتار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کیں جس میں اب بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف شیخ کارپوریٹ ایف آئی اے کرائم سرکل کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں پی آئی اے کے دو افسران کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد شیر اقبال اور محمد آصف کے ناموں سے ہوئی۔کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ تحقیقات میں سابق ڈائریکٹر ایچ آرپی آئی اے راشد احمد، اسسٹنٹ منیجر فہدعلی، سینئر ٹیکنیشن محمدزبیرکے نام بھی سامنے آئے، یہ تمام افرادکیخلاف جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں ملازمین کو بھرتی کرواتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف شیخ کے مطابق زبیر، شیراقبال، محمد آصف جعلی ڈگریوں پر سینئرٹیکنیشن بھرتی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں