میرا بیٹا ہمیشہ اے ٹی آر کی خرابی کی نشاندہی کیا کرتا تھا، حویلیاں طیارہ حادثہ میں شہید کیپٹن کی والدہ کا انکشاف

جب بہن نے ویڈیو بناکر لانے کا کہا تو کیپٹن جنجوعہ نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ ایسی ویڈیو اگر وائرل ہوگئی تو ان کی نوکری چلی جائے گی

منگل 1 دسمبر 2020 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پی آئی اے کے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے ہمیشہ اے ٹی آر کی خرابی کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر جہاز کے شہید کیپٹن احمد منصور جنجوعہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے ہمیشہ کہا کرتے تھے اے ٹی آر طیارے خراب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب بہن نے ویڈیو بناکر لانے کا کہا تو کیپٹن جنجوعہ نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ ایسی ویڈیو اگر وائرل ہوگئی تو ان کی نوکری چلی جائے گی۔ کپٹن جنجوعہ کی والدہ نے کہا کہ وہ 4 سال سے انصاف کی منتظر ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں میں سن 2016 میں ہونے والے حادثے کی ذمہ داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اور موجودہ اے ٹی آر طیاروں کی مینٹیننس کے حوالے سے پی آئی سے تفصیلی جواب مانگ لیے ہیں۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں