میر پور خاص سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے،میر پور خاص میں 360 بیرل یومیہ تیل دریافت

منگل 1 دسمبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) میر پور خاص سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے،میر پور خاص میں 360 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل)کے مطابق میر پور خاص سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور0اعشاریہ 28 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ میر پور خاص باقہ بلاک ون میں 2550 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس میں سے 360 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں