جیل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع کے ذمہ دار نہیں ہوں گے،سینٹرل جیل کراچی انتظامیہ

جیل میں سیکیورٹی پر 576 کے بجائے صرف 200 اہلکار تعینات ہیں،277خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کا آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو خط

منگل 1 دسمبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جیل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ جیل میں سیکیورٹی پر 576 کے بجائے صرف 200 اہلکار تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو بھیجے جانے والے خط میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی نے موقف اختیار کیاکہ سینٹرل جیل میں ڈینیل پرل اور سانحہ صفورا کے ملزمان بھی قید ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ خطرناک ملزمان کی ملاقاتوں کے دوران بھی نگرانی کا عملہ کافی نہیں ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے اپنے خط میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ 277خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں