مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل 18 دسمبر تک ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کی جائے، سید ذوالفقار شاہ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے OZT گرانٹ فوری طور پر جاری کی جائے جبکہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل 18 دسمبر تک مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور مسیحی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کیلئے OZT گرانٹ ایڈوانس 15 دسمبر تک ادا کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کے رہنمائوں ماسٹر سیموئیل، سلیم سردار، ماسٹر جاوید، بشیر مسیح، جاوید بھٹی، فاضل مسیح اور دیگر سے بات چیت کے دروان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی کراچی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے مسیحی آبادیوںمیں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی مسیحی قبرستانوں کی صفائی اور مسیحی عبادت گاہوں میں چراغاں کا سرکاری طور پر بندوبست کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں