ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کی خدمات نمایاں ہیں ،پروفیسرڈاکٹر فرحان

معیار بین الاقوامی طبی اداروں کے مساوی تسلیم کیا جاتا ہے،تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) صحت کے شعبے میںڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کی خدمات نمایاں ہیںیہ بات روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر3271اور سی ای اوڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے ڈی ایچ اے میں ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی نئی شاخ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ فرحان،جی ایم بزنس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نیئر جبین، مینیجر عارف صدیقی،عمران احمد،عائشہ ممتاز ،مریم فرحان اور دیگر بھی موجود تھے پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کا معیار طب کے بین الاقوامی طبی اداروں کے مساوی تسلیم کیا جاتا ہے چونکہ عیسیٰ لیبارٹری معیار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی انہوںنے کہاکہ معیار ہی سب کچھ ہوتا ہے کیونکہ کوالٹی کو بر قرار رکھنے کے لئے بڑی کوششیں کرنی پڑتی ہیں پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور دیگر صوبوں میں بھی عیسیٰ لیبارٹری کی جدید ترین شاخیں قائم کی جا رہی ہیں جہاںانٹرنیشنل معیار کے آلات اور ماہر طبی عملے کی مدد سے ہر قسم کے امراض کے ٹیسٹ سو فیصد طبی اصولوں کے مطابق کئے جاتے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیںجسکی وجہ سے ہر سال ہزاروں مریض علاج نہ ہونے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ اگر مناسب اور بروقت علاج کیا جائے توبہت سارے بیمار افراد کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین طبی آلات اور ادویات مکمل طور پر دستیاب ہوںاور خصوصاًًدیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوںنے کہاکہ جب تک صحت کے مراکز اور ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں بنائی جائے گی تب تک عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہو سکیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں