محکمہ ایکسائز کا عملہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے، مکیش کمار چالہ

معلومات کے حصول کے لئے آنے والے افراد سے شائستہ رویہ اختیار کیا جائے، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:13

محکمہ ایکسائز کا عملہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے، مکیش کمار چالہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے اور ٹیکس جمع کروانے یا معلومات کے حصول کے لئے آنے والے افراد کو سہولیات فراہم کریں اور ان افراد کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کریں۔

انہوں نے تمام انچارجز اور عملے کو بھی ہدایت کی کہ وہ فرائض منصبی کے دوران مکمل یونیفارم میں رہیں اپنی آئی ڈیز خود چلائیں اور آفس میں موجودگی کے دوران اپنے سروس کارڈ بھی آویزاں رکھیں۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولا نے مزید کہا کہ 'تمام افسران اس بات کے پابند ہیں کہ ان کے ماتحت کام کرنے والے تمام کانسٹیبلری عملے کو مکمل وردی میں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔ ' انہوں نے کہا کہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے مالکان اور ٹیکس جمع کرنے والوں کے لئے متعدد سہولیات متعارف کروائی ہیں ، لہذا وہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنا ٹیکس وقت پر جمع کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں