فیڈریشن الیکشن میں بزنس مین پینل اپنی متوقع شکست دیکھ کر بوکھلا رہا ہے،زبیرطفیل،گلزارفیروز

یو بی جی کے نامزد کردہ امیدواروں نے پاکستان کے تمام ہی شہروں کے کامیاب دورے کئے ہیں،مظہرعلی ناصر،حنیف گوہر ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کاوقار بلند ہوا ہے جسے موجودہ گروپ نے ڈبودیا ہے، طارق حلیم

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر،سابق سینئرنائب صدرسید مظہرعلی ناصر،سابق نائب صدر طارق حلیم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی میںبرسراقتدار گروپ اپنی ٹوٹ پھوٹ سے اور 30دسمبر کے فیڈریشن چیمبر الیکشن میں اپنی متوقع شکست دیکھ کر بوکھلا رہا ہے اوریو بی جی پربزنس مین پینل کے رہنمائوں کی بہتان تراشیاں فیڈریشن چیمبر کے انتخابات میں انکی ایک بار پھر متوقع شکست کا ماتم ہے۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کے امیدواروں نے پاکستان بھر میں دورے کرکے اپنی اہمیت اورحمایت کا اندازہ ہوچکا ہے کیونکہ تمام ہی شہروں میں بزنس کمیونٹی نے انہیں مسترد کیا ہے،برسر اقتدار گروپ کے پٹے ہوئے مہرے ایک بار پھر بزنس کمیونٹی کو بہلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر بزنس مین پینل کے رہنمارواں سال کی اپنی بدترین کارکردگی کے ذریعہ اب زیادہ دیر فیڈریشن ہائوس میں قابض نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوارخالدتواب،سینئرنائب صدر کے امیدوارعبدالرئوف مختار اور تمام نائب صدور کے امیدواروں نے پاکستان کے تمام ہی شہروں کے کامیاب دورے کئے ہیں ۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری ایک بار پھر یو بی جی کے لیڈران ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں متحدہوچکی ہے، ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں عالمی سطح پر ایف پی سی سی آئی کا وقار بلند ہواتھا جسے موجودہ بزنس مین پینل کی قیادت نے اپنی ناہلی سے دوبارہ پستی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی موقع پرست قیادت اور نااہل افراد کو دوبارہ فیڈریشن میں برسراقتدار گروپ کے روپ میں دیکھنے کو تیار نہیں ہے، اس لئے بزنس مین پینل کی قیادت فیڈریشن الیکشن میں ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھنے کیلئے تیار رہے، 30دسمبرکو فیڈریشن ہائوس میں یو بی جی کی ایک بار پھر فتح کا دن ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں