سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ لینے کے مقدمے میں سرمد صدیقی کی ضمانت میں 4ہفتوں کی توسیع کردی

جمعرات 3 دسمبر 2020 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ائیر پورٹ حملہ کیس میں نامزد سرمد صدیقی کے خلاف بھتے لینے سے متعلق مقدمے 4 ہفتوں کے لیے ضمانت میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ائیر پورٹ حملہ کیس میں نامزد سرمد صدیقی کے خلاف بھتے لینے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی،کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر چالان پیش کیا جائے، عدالت نے سرمد صدیقی کی 4 ہفتوں کے لیے ضمانت میں توسیع کردی،مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں