اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے 23 روپے تک کمی آگئی ہے، اسکندر خان

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے 23 روپے تک کمی آگئی ہے۔اسکندر خان کے مطابق چینی کے ایکس ملز ریٹ میں بھی کمی آگئی ہے جس کے ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلوتک پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین اسکندر خان نے کہا کہ 78 روپے فی کلو چینی میں 14 روپے ٹیکس بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنے کی خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے حکومتی اقدام کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں ، گنے کی قیمت 200 روپے برقرار رہنے سے بھی چینی کی ایکس ملز ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔اسکندر خان کے مطابق افغانستان میں اس وقت چینی 200 روپے فی کلو ہے لہٰذا چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے افغانستان باڈرز پر سختی کرنا ہوگی ،حکومت گڑ کی افغانستان برآمد روکے کیونکہ گڑ کی آڑ میں افغانستان چینی اسمگل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں