کراچی، وزیر اعظم کی جانب سے معذوروں کیلیے ماہانہ وظیفہ کا اعلان خوش آئند ر پورے گھرانے کے لیے محض دو ہزار اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مصداق ہیں،دردانہ صدیقی

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے معذوروں کیلیے ماہانہ وظیفہ کا اعلان خوش آئند ہے، مگر پورے گھرانے کے لیے محض دو ہزار اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مصداق ہیں۔ انہوں نے وظیفہ میں اضافے کے ساتھ سرکاری نوکری میں معذوروں کے کوٹے اور دیگر روزگار کے مواقع یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اسلام جتنا عام انسانوں سے سے کہیں زیادہ مہربان معذوروں لاچاروں کے لیے ہے۔ معاشرے کو ان خصوصی افراد کے ساتھ بہتربرتاؤ کرنا چاہئیے تاکہ ہم اجتماعی طور پر رب کی رحمتوں کے مستحق ٹھہریں۔ حکومت معذوروں کو الاؤنس کے ساتھ ساتھ نوکریوں اور روزگار میں ان کا جائز حصہ یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن معاشروں میں معذور افراد کے ساتھ خصوصی شفقت و محبت برتاؤ روا نہ رکھا جائے وہ انسانوں کا معاشرہ کہلانے کے مستحق نہیں، ہمیں اپنے آس پاس موجود ان خصوصی افراد کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں