کراچی ،زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ملبہ گرنے سے مزدور جاں بحق

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) لیاری دریا آباد میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ملبہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری دریا آباد گلی نمبر 9 کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ملبہ گرنے سے 30 سالہ مزدور احمد ولد حنیف جاں بحق ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں