کراچی، پولیس اسپتال گارڈن کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کے علاج معالجے کیلئے پولیس اسپتال گارڈن کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے،عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم عمل کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی کے ہمراہ پولیس اسپتال گارڈن کا دورہ کیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے پولیس اسپتال گارڈن کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ عرفان بہادر، ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن ڈاکٹر مظفر علی جاکھرانی، ایس ایس پی شہلا قریشی اور ڈاکٹر فرحان عیسی نے بھی شرکت کی، کراچی پولیس چیف نے ابتدائی طور پر پولیس اسپتال کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر پولیس کے افسران و جوانوں کیلئے قائم کئے گئے آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اسپتال گارڈن میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے متعلق معلومات حاصل کیں،پولیس اسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ایم ایس پولیس اسپتال ڈاکٹر مظفر علی جاکھرانی نے مکمل بریفننگ دی،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کیجانب سے معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا،کراچی پولیس ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں