کراچی ، بین الصوبائی منشیات سپلائرز 2 خواتین اسمگلر گرفتار

جمعہ دسمبر 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائرز 2 خواتین اسمگلر کوگرفتارکرکے 11 کلو 100 گرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

موچکو پولیس کے مطابق اہلکار لکی چورنگی ناکہ پر موبائل اسٹاف اور لیڈی سرچر کے ہمراہ چیکنگ کر رہے تھے کہ حب چوکی کی طرف سے آنے والے رکشہ نمبر D-17-03300 کو روکا ڈرائیور نے اپنا نام سمیر ولد طاہر حسین بتا یا،لیڈی سرچر نے رکشے میں سوار خاتون بس بی بی دختر عبدالستار کے لیڈیز ہینڈ بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے 05 پیکٹ چرس وزنی 5 کلو 200 گرام برآمد ہوئی،اسکے ساتھ موجود دوسری خاتون صبر گل دختر عبدالستار کے بیگ کی تلاشی لی گی تو اس سے بھی 05 پیکٹ چرس وزنی 6 کلو 100گرام برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق دونوں ملزمہ خواتین یہ چرس کوئٹہ بلوچستان سے مسافر بس کے ذریعے لے کر آئیں تھیں،دونوں ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 512/20 بجرم دفعہ 6/9C درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments