کورنگی ،سرجانی ٹاؤن اورملیرسے تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) کورنگی ،سرجانی ٹاؤن اورملیرسے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سوکوارٹر غوث پاک روڈپر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا ،جہاں متوفی کی شناخت 70سالہ سید احمد ولد جلیل احمد کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے ،پولیس نے قانون کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سرجا نی ٹاؤن کے علاقے جولائی گوٹھ میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 40سال کے قریب ہے اور متوفی نشے کا عادی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث وہ ہلاک ہوا ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے۔ملیرندی افغان گراؤنڈ سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ریسکیو ٹیم کے حوالے کردیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں