کراچی :کارکنوں پر تشدد کے خلاف مسلم لیگ (ن)کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میاں نواز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،علی اکبر گجر اور دیگر کا مظاہرین سے خطاب

جمعہ دسمبر 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملتان میں کارکنوں پر ریاستی تشدد کے خلاف مسلم لیگ (ن)کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پرکارکنان ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سنیئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کارکن تیرہ دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تیار ہوجائیں مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میاں نواز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

جھوٹ اور فراڈ پر مبنی حکومت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے مینار پاکستان پر تیرہ دسمبر کو دھکا دینگے ۔مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر راجہ انصاری نے کہا کہ آج ملک میں کیسی جمہوریت ہے جس میں نہ لکھنے کی اجازت ہے نہ بولنے کی اجازت ہے یہ کونسا نیا پاکستان ہے جس میں نہ قانون ہے نہ آئین ہے اور نہ ہی آزادی ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کو امن دینے والی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جارہی ہیں اس وقت ملک میں جبر و ظلم کی حکومت ہے پی ڈی ایم کی تحریک عمران خان کی حکمرانی کے تابوت میں اخری کیل ثابت ہوگی

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments