پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعةالمبارک کو علماء کرام نے یوم دعا کے طور پر منایا

ہمیں اپنی نسلوں کو مغربی اسلام دشمن نظریہ سے محفوظ بنانا ہے اسلامی آئیڈیا لوجی پر عمل پیر ا ہوکر وباء کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کو صحت تعلیم اور معاشی سہولیات فراہم کرتی ہے ، کرونا وباء پھیلائو کو روکنے اور متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے چین کی طرز پر کام کیا جائے ،دعائوں سے مصبتیں ،وبائیں اور مشکلات ٹل جاتی ہیں ،پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعةالمبارک کو علماء کرام نے یوم دعا کے طور پر منایا ،ملک کی سلامتی ،معاشی استحکام اور کرونا وباء سے نجات کیلئے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں ،جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام نے کورونا وباء سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے پر زوردیااور وضوکرنے کی تلقین کی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو مغربی کے اسلام دشمن نظریہ سے محفوظ بنانا ہے ،اسلامی آئیڈیا لوجی پر عمل پیر ا ہوکر وباء کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،حکومت کی کورونا کی روک تھام کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے غریبوں بالخصوص کرونا سے متاثر افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ،ملک میں 9کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذار رہے ہیں ،حکومت غریبوں میں ماسک کی فراہمی کو یقینی بنائے ،اللہ تعالیٰ کا ہم جتنا شکر بجالائیں کم ہیں پاکستان کرونا وباء سے محفوظ ہے ہمیں دعائوں کے ساتھ ایس او پیز پر عمل اور غریبوں کی اپنی مدد آپ کے تحت مدد کرنا ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کو یوم دعا کے طور پر مناتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک عوام کے ساتھ ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے ، حکومت عملی طور پر غریبوں کو معاشی طور پر ریلیف دینے کیلئے کام کرئے ،عوام اب عملی کام چاہتے ہیں جس کا فائدہ براہ راست غریب کو پہنچے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں