پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کی برطرفی حکومت کی ناقص حکمت عملی کاثبوت ہے،محمدسلیم عطاری

جمعہ دسمبر 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ سنجیدگی اس بات پرغورکرنے کی ضرورت ہے کہ عوام کی مشکلات کوکم کرنا،روزگارفراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حکومت اس سے برعکس کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے پاکستان اسٹیل ملزکے ساڑھے چارہزارسے زائد ملازمین کی جبری برطرفی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس اقدام کوحکومت کی ناقص حکمت عملی قراردیاہے،انہوںنے کہاکہ پہلے ہی ملک میں معاشی بدحالی اورروزگارکے ذرائع محدودہیں ۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ حکومت عوام کو جواب دے کہ ایک کروڑنوکریاں ،پچاس لاکھ گھرکہاں ہیں،مہنگائی میں کب کمی آئے گی،عوام سے کئے گئے وعدے کب پورے کئے جائیں گی محمدسلیم عطاری نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کا معاشی قتل بندکیاجائے ،اسٹیل ملزکی بحالی کے لیے اقدامات اورجبری برطرف ملازمین کو فوری بحال کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments