نوردین گوٹھ میںگلیوں کو ہموارکرنے اور سیوریج لائن ڈالنے کے کام کاآغاز

نوردین گوٹھ کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیامزید مسائل کو بھی رفتہ رفتہ حل کرنے کی کوشش کریں گے،وقار گورچانی

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت نوردین گوٹھ میںگلیوں کو ہموارکرنے اور سیوریج لائن ڈالنے کے کام کاآغازکردیاگیا۔اس سلسلے میں وقارحسین گورچانی نے راناشاکر، گڈکراچی پاکستان سینئر سماجی رہنما رائودلدارفاروقی،ملک احسن،طارق حسین گورچانی،شہزاداحمد،راناحبیب اللہ ودیگر کے ہمراہ نوردین گوٹھ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ان کا پرجوش استقبال کیااورپاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے بلندکئے۔وقارحسین گورچانی نے علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام ترکاوشیں اور صلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں، نوردین گوٹھ کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیامزید مسائل کو بھی رفتہ رفتہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ تمام کام ہم نے اپنی مددآپ کے تحت کئے ہیں اگر مقامی سرکاری ادارے بھی اس میں تعاون کرتے تو عوام کومزید سہولیات فراہم کی جاسکتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے،لوگوں کو مقامی سرکاری اداروں کے رحم وکرم پر نہیں چھورسکتے،پوراشہر کراچی صحت وصفائی کے حوالے سے توجہ طلب ہے، لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ایک جانب حکومت کروناکے حوالے سے قوم پردبائوڈالنے میں مصروف ہے دوسری جانب کچرے اور گندگی کے ڈھیر اور دھول مٹی سے شہریوں کا براحال ہے، یہ دوہری پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ ہرگزکوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،اپنی ہرممکنہ کوششوں اور صلاحیتوں سے شہر کی روشنیاں بحال کرکے دم لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں