ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا ضلع شرقی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ اور ڈومیسائل اور پی آر سی کے ریکارڈ کے جلنے کے واقعے کی مذمت

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا ضلع شرقی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ اور ڈومیسائل اور پی آر سی کے ریکارڈ کے جلنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر جس کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں ڈومیسائل اور پی آر سی کے ریکارڈ کے جلنے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوں تو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ روم میں آگ لگنے کی متعدد واقعات ہو چکے ہیں جن کی نہ کوئی تحقیقات کرائی گئی نہ ہی کسی ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم [پاکستان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمتوں کی بندر بانٹ کے خلاف عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کر رکھا ہے اس تناظر میں آگ لگنے کے اس واقع کے سبب عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت کے دور حکومت مین یہ طریقہ واردات عام رہا ہے کہ بد عنوانی اور کرپشن کے ثبوت اور شواہد جلا کر راکھ کر دیئے جاتے ہیں اس پس منظر میں ایم کیو ایم پاکستان سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع شرقی میں آگ لگنے سمیت تمام واقعات کی عدالتی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور اس سازش میں شریک ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں