لیاقت آباداور سپر مارکیٹ ماڈل پولیس اسٹیشن کی موٹرسائیکل لفٹرز و منشیات فروش کے خلاف کارروائی

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) لیاقت آباداور سپر مارکیٹ ماڈل پولیس اسٹیشن کی موٹرسائیکل لفٹرز و منشیات فروش کے خلاف کارروائی سپر مارکیٹ پولیس نے ایس ایچ او لیاقت حیات خان کی سربراہی میں دو موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا کارروائی کے دوران دو ملزمان جن میں محمد اقبال ولد محمد ابراہیم دوسرا محمد راحیل ولد شیراز الحق کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے شاہراہ فیصل تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLN-5754 برآمد کرلیا گرفتار ملزم محمد اقبال کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس بھی برآمد کرلی ایس ایچ او لیاقت حیات خان نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 361/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ملزمان کو۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں