متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرحوم عادل صدیقی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

جمعہ دسمبر 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سابق رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی وزیر مرحوم عادل صدیقی کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کی تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ تنظیم ایک مخلص اور وفادار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگااور انکا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔

تعزیتی اجلاس کے موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے مرحوم عادل صدیقی،ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شہدا،اسیر اور لاپتہ ساتھیوں سمیت سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جما لی و دیگر کے لئے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے اراکین،مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments