کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار لڑکی جاں بحق

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار لڑکی جاں بحق ہوگئی،متوفیہ کی ماں حادثے میں محفوظ رہی جبکہ متوفیہ کا کم عمرکزن معمولی زخمی ہوگیا،جو شادی کی تقریب میں جار ہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی سے آئی سی آئی پل جاتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارنوجوان لڑکی جو موٹرسائیکل پر اپنی والدہ کے ساتھ پیچھے بیٹھی ہوئی تھی کہ موٹرسائیکل سے گرکر مذکورہ ٹرک کے پہیوں تلے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ متوفیہ کی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور اور موٹرسائیکل چلانے والا کم عمر لڑکا معمولی زخمی ہوا ،جو متوفیہ کا کزن بتایا جاتا ہے ،تاہم متوفیہ کی لاش اور مضروب کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں متوفیہ کی شناخت22 سالہ روبینہ دختر اسماعیل کے نام سے ہوئی،جو لیاری آگرہ تاج کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،وقوعہ سے قبل وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ رونما ہوگیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں