ترک مصنف نے وزیراعظم عمران خان پر پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج کے عنوان سے کتاب لکھ دی

وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹیوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی، جلد شائع ہوگی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ترک مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹیوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہے۔بولود باغجی نے کہاکہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیکر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے کام کرتے ہیں۔بولود باغجی کے مطابق ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں