اقامت دین کی تحریک معاشرے سے مایوسی ختم کرتی ہے ،ْ اسماء سفیر

خواتین ارکان نوجوان بچیوں کو اور نئی نسلوں کودین سے قریب کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں ،ْ اجتماع ارکان سے خطاب

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے ضلع گلبرگ کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کام اس مشکل وقت میں نئی فکر اور اور سوچ کے دروازے کھول رہا ہے۔اقامت دین کی تحریک معاشرے میں مایوسی اور اندھیرے ختم کرکے امید کی شمع روشن کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دعوت وتبلیغ کا موئثر طرز اور منظم انداز مسائل کے حل کے ساتھ،ساتھ کردار کی تعمیر میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کچی بستیوں اور پسماندہ علاقوں سے لے کر ہر گلی محلے تک اسلام کی دعوت پہنچانا ہمارا ہدف ہے۔خواتین میں اسلام کی آگاہی دینا اور انکے مسائل کے حل کیلئے حلقہ خواتین ہر شعبے میں مصروف عمل ہے۔اسما سفیر نے اراکین پر زور دیا کہ نوجوان بچیوں کو اور نئی نسل کو دین سے قریب کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں۔دعوت کے لیے جدید ذرائع کو استعمال کریں۔اور صحیح اسلامی روح پیدا کرنے کے لیے طریقہ کار متعین کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں