کراچی،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گلبرگ کی رکن،سابقہ ناظمہ علاقہ کشور صابر انتقال کر گئیں

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گلبرگ کی رکن اور سابقہ ناظمہ علاقہ کشور صابر انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر نے کشور صابر کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی دین کی جدوجہد سے عبارت تھی انہوں نے اپنی جان،مال اور گھر سب کچھ اللہ کے راستے میں لگا دیاانہوں نے دعا کی کہ اللہ اولادوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور صدقہ جاریہ بنائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں