صوبے کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے کے کیس کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر سے 21 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 15 جنوری 2021 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے کے کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر سے 21 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔جمعہ 15 جنوری کو دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جزائر سے متعلق آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ وفاقی حکومت نے آرڈیننس 22 ستمبر کو جاری کیا تھا جس کی مدت 3 جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جزائر سے متعلق نیا آرڈیننس جاری نہیں کیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اگر آرڈیننس ختم ہوچکا ہے تو پھر زیر سماعت درخواست غیر مؤثر ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت نے ندرلینڈ سے بنڈل آئی لینڈ کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے معاہدہ پر دستخط بھی کیے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ہدایت کی کہ آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد وفاق کا جو بھی مؤقف ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے معاہدے سے متعلق بھی جواب طلب کرلیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں