ایم ایس او پاکستان نے اتحاد اور یکجہتی کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

جمعہ 15 جنوری 2021 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ایم ایس او پاکستان نے اتحاد اور یکجہتی کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ،دو دہائیوں میں تمام طلبہ کے مشترکہ پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل کرچکی ہے، غلبہ اسلام واستحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کی جدوجہد قابل فخر ہے۔ فلسطین ،کشمیر،برما اور شام کے مظلوموں کی ہمیشہ آواز بننا ان نوجوان طلبہ کا خاصہ رہا ہے۔

ایم ایس او دیگر طلبہ تنظیموں نے ناموس رسالت ،اصحاب و اہلبیت کے تحفظ کے حوالے سے فرض کفایہ ادا کیا ہے ،نوجوانوں کو لادینیت اور غیر اسلامی قوانین کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام ہے پہچان کے عنوان سے ایم ایس او کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد ذیشان ناظم اعلیٰ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، صفدر صدیقی، عمر فاروق مرکزی معاون ناظم عمومی،آفتاب جہانگیر MNA پی ٹی آئی، معروف مذہبی اسکالر مفتی زبیر، مفتی فضل سبحان، محی الدین، شیخ ابو خالد، سینئر تجزیہ نگار طارق شاداب، مبشر حسین انجمن طلبہ اسلام، دانیال حسین اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، ہاشم ابدالی جماعت اسلامی یوتھ، لبیب خوستی جے ٹی آئی نظریاتی، سردار سہیل ایم ایس ایف، سردار مقصود زمان، سردار اسلم پی ٹی آئی، میر عبدالصمد بروہی یوتھ پارلیمنٹ، اعجاز عباسی، ملک اشتیاق، عادل انصاری، شیر جہان، دانش کمال نے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام واستحکام پاکستان کی 19سالہ جدوجہد بے مثال ہے، فرقہ واریت، لسانیت، علاقائیت اور صوبائیت سے پاک جدوجہد ایم ایس او کا اعزاز ہے ،ملک کے ہر علاقے اور زبان کے نوجوان ایم ایس او کے نظم کا حصہ ہیں اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قوم کی امید کی کرن اور توقعات کا گلشن ہے، یوم تاسیس کو اسلام ہے پہچان سے معنون کرنا ایم ایس او پاکستان کے بہترین افکار کی عکاس ہے۔

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی توہین کی جاتی ہے، پاکستان میں لادینیت کو فروغ دیا جارہاہے اور اسلامی طرز معاشرت اور تشخص پامال کیا جارہا ہے، جس سے مسلم نوجوانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مقتدر قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وطن عزیز کی خدمت کے لیے ہر شعبہ میں محب وطن اور متدین نوجوانوں کو کردارا دا کرنا ہوگا، ففتھ جنریشن وار میں پاکستان اور قوم کی نمائندگی کرنا ہو گی۔ اسلام ہے پہچان سیمینار میں سردار رضوان، عماد الدین، شاہ احمد پیرزادہ، محمد اسحاق، سلمان ادریس، دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں