کراچی: ایک ہفتے میں کورونا کے 489کیسز مثبت

جمعہ 15 جنوری 2021 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) گذشتہ سات روز کے دوران کورونا کے 489 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 5047 ہوگئی ۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔ ذیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 647 ہے۔

(جاری ہے)

ابتک 4377 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔ترجمان سندھ پولیس۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں