ملکی معیشت سے متعلق عالمی اداروں کی جانب سے مثبت امکانات کا اظہار خوش آئند ہے،صدر کاٹی سلیم الزماں

جمعہ 15 جنوری 2021 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ ملکی معیشت سے متعلق عالمی اداروں کی جانب سے مثبت امکانات کا اظہار خوش آئند ہے تاہم معاشی استحکام اور ترقی کے لیے صنعتوں کو درپیش توانائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈی انویسٹر سروس اور اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال میں شرح نمو سے متعلق مثبت پیش گوئی خوش آئند ہے دوسری جانب ملکی برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کی صورت حال بھی مستحکم ہے لیکن گیس کی قلت، پیداواری لاگت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ترقی کی رفتار میں حائل بڑے چیلنجز ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو توانائی اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے درست اندازوں اور بروقت فیصلوں کے نظام میں اصلاحات لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ سلیم الزماں نے کہا کہ صنعتی فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تو شرح ترقی کو موجودہ اندازوں سے بھی کہیں زیادہ ا?گے لے جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور معاشی استحکام صنعتی فروغ کے بغیر ممکن نہیں۔

صدر کاٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کرنے کے لیے کئی قابل تحسین اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے کورونا بحران کے باوجود ملک میں صنعتی پیدوار اور برآمدات کا تسلسل برقرار رہا ہے۔ سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے صنعتی و کاروباری شعبے کی مشاورت کے ساتھ ایک قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور بالخصوص توانائی کے شعبے میں جامع حکمت عملی مرتب کرنا ناگزیر ہوچکا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں