کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچائو کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں