کراچی، دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اضافہ

جمعہ 15 جنوری 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء)دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اضافہ ہوگیا ہے۔بازاروں میں اجناس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔دال ماش اور دال مونگ مہنگی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دال ماش کی قیمت ہول سیل میں 225روپے سے بڑھ کر 240 روپے ہوگئی ہے۔ ریٹیل میں دال ماش 250 سے 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ دال مونگ کی قیمت ہول سیل میں 230 سے بڑھ کر 245 روپے ہوگئی ہے۔دال مونگ ریٹیل میں 250 سے 255 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں