پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے فیصلے کو فوراًواپس لیا جائے ، انتخاب سوری

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے رہنما انتخاب عالم سوری نے حکومت کی جانب سے ایک ماہ میںدوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بیان جاری کیا ۔انتخاب عالم سوری نے اس فیصلے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں او رحکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فوراً!واپس لیا جائے ،عوام پہلے ہی کورونا وباء سے تباہ ہوئے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں ،اس فیصلے سے عوام مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گی ، غربت کی وجہ سے غریب آدمی پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا تھا، بار بارپیڑولیم مصنوعات مہنگی کر کے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا ۔

ایک ماہ میں دوبار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کے لئے باعت تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے لوگو ں کی مالی پریشا نیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی ہر روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے ہی سننے کو مل رہے ہیںجبکہ عملی طور پر تو عوام کو روز ہی کوئی نہ کو اشیاء کے مہنگے ہونے کے اعلانات سننے کو مل رہے ہیں۔

ہم وزیراعظم سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عوام کو وعدوں سے نہیں بہلایا جاسکتا عوام عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔ آٹے اور دالوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، گوشت اورسبزیوں کی منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں بازاروں میں حکومت کی پرائس لسٹ مزاق بن گئی ہے، کھانے پینے کی اشیا ء کی کوالٹی پر کوئی نظر رکھنے والا نہیں ۔انھوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی انتخابی مہم اور اس سے قبل کئی مرتبہ اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ جب بھی حکومت میں آئے تو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اتنی کمی کر دیں گے کہ وہ ایک غریب آدمی کی دسترس میں آجائیں مگراب تک یہ غریب کے لئے ایک سہانا خواب ہی ہے ،جو بظاہر نظر آتا ہے کہ کبھی پورا نہیں ہو پائے گا۔

ہر روز نئے وعدے اور دلاسے ہی دیئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں