گلشن معمار میں زنجیروں سے جکڑے بچے سے متعلق اہم انکشاف

رحمت اللہ کو والد نے باندھا تھا، والد نے بچے کو پڑھنے کا کہا جس پر عبد الرحمان آج پھر گھر سے بھاگ پڑا

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) گلشن معمار میں زنجیروں میں جکڑے بچے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بچے کا والد منظر عام پر آگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رحمت اللہ کو والد نے باندھا تھا، والد نے بچے کو پڑھنے کا کہا جس پر عبد الرحمان آج پھر گھر سے بھاگ پڑا، اس سے قبل رحمت اللہ کئی بار گھر سے بھاگ چکا ہے، جس کے باعث والد نے یہ اقدام اٹھایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے والد کے بیان کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے بھی بیانات قلبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گلشن معمار میں زنجیروں سے بندھا12 سال کا بچہ ملا ، بچے کے پیروں میں زنجیر باندھ کر تالے لگائے گئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے بھی نشانات ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ بچے نے اپنا نام سلیم رحمت اللہ بتایا ہے، بچے نے پولیس کو اپنے ایک عزیز کا فون نمبر بھی فراہم کیا ہے، بچے سے ملنے والے نمبر پر کال کی گئی ہے اور بچے سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے۔پولیس نے بچے کو تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں