کراچی: کالے شیشوں کے خلاف کارروائی، پولیس کا دہرا معیار سامنے آگیا

عام شہریوں کی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے جارہے ہیں جبکہ علی اکبر گجر کی گاڑی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کراچی میں ٹریفک کا نظم ونسق سنبھالنے والی ٹریفک پولیس کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم زور وشور سے جاری ہے، اس دوران شہریوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے بلکہ انہیں حوالات میں بھی بند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مگر اس مہم میں ٹریفک پولیس کا دہرامعیار سامنے آیا ہے،منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی کی معروف سڑک شاہراہ فیصل پر فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم میں مصروف ہے، اس دوران عام شہریوں کی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے جارہے ہیں جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی لیگی رہنما علی اکبر گجر کی گاڑی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور انہیں جانے دیا۔

اس مہم کی نگرانی ایس پی ٹریفک فرح امبرین خود کررہی تھی، علی اگبر گجر کی گاڑی کو جب روکا گیا تو انہوں نے اپنا تعارف کرایا جس کے باعث ان کی گاڑی کے بغیر کارروائی کے جانے دیا گیا حالانکہ ان کے شیشے کالے اور فینسی نمبر پلیٹ موجود تھی۔ نشاندہی کے باوجود ایس پی ٹریفک فرح امبریں نے ویڈیو کو غلط قرار دے دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں