پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوسری بار بڑھانا عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے،شہلا رضا

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوسری بار بڑھانا عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے کیونکہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ سے ہر شئے خاص طور پر اشیاء خورد نوش کے داموں میں مزید اضافہ ہوگا مگر اس کی فکر وہ کرے جس کا عوام سیتعلق ہو یا وہ عوام کے منتخب کردہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کارکردگی کا تو یہ حال ہے کہ عمران نے اپنے ترجمان ندیم افضل چن کا استعفی منظور کرلیا،علی زیدی اور زلفی بخاری کا ندیم چن سے استعفی واپس لینے کا مشن ناکام ہو گیا۔ اس سے پہلے عمران نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفی اس یقین دہانی پر واپس کروایا کہ ان کی راہ میں جو مشکلات ہیں ان کو جلد دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیدہ شہلا رضا نے مزید کہا کہ عمران کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعہ آمدنی نہیں پھر اتنی جائداد کیسے بنی جس بات پر عمران کو اعتراض ہیوہ توان پ ٴْربھی صادق ہوتی ہے کیونکہ ذرائع آمدنی توانکے بھی نہیں ہیں پھر انکی اور انکی بہن کی اتنی جائداد کیسیبنی۔ اس کے علاوہ انکی بنی گالہ کی زمین ریگولر از ہوئی ، آبائی گھر پر چالیس کروڑ خرچ کئے اور فلیٹ بھی لیا۔ یہ سب کچھ کدھر سے آیا کچھ پتا نہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں