کراچی، نکاٹی عہدیداران کا پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خا ن، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدرنعیم حیدر ،یو ایف جی کے چیئرمین صادق محمد، سینئر نائب صدر سید عثمان علی، سیکریٹری جنرل فراز مرزا، سید طارق رشید، اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی نے سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری دکھ کی اس گھڑی میں جنرل پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ الله تعالیٰ سراج قاسم تیلی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں