کراچی ، 12سالہ مغوی بچے کوگلادباکرگڑھی میں پھینک کرتیزاب ڈالنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کا اغوا کے بعد قتل کااعتراف

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) کراچی میں 12سالہ مغوی بچے کوگلادباکرگڑھی میں پھینک کرتیزاب ڈالنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم سلمان نے اغوا کے بعد قتل کااعتراف کرلیا۔ ای وی سی سی حکام نے کہا کہ 6 جنوری کو 12سالہ شاہد سعیدآبادسیاغواہواتھا، ملزمان نیشاہدکو70لاکھ روپی تاوان کیلئی اغواکیا، ملزم سلمان نی ون فائیو مددگار پر 8ماہ کنٹریکٹ پر کام کیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ بچے شاہد کے والد اپنے 2پلاٹ فروخت کررہے تھے اور پلاٹ فروخت کرکے 70لاکھ کا ایک بڑا پلاٹ لینا چاہ رہے تھے، اسٹیٹ ایجنسی اور دیگر ذرائع سے سلمان تک بات پہنچی، گرفتارملزم سلمان علاقے میں ہی رہتا تھا۔ اے وی سی سی نے بتایا کہ 12 سالہ شاہد علی نے ملزم کوپہچان لیاتھا، شناخت ہونے کے ڈر سے ملزم نے بچے کو قتل کیا، تاوان مانگتے وقت ملزم نے پلاٹ کی فروخت کابھی ذکرکیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتارمرکزی ملزم سلمان سے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں