کاٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر تشویش ہے، نگہت اعوان

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی قائم مقام صدر نگہت اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام پہلے ہی دباو? کا شکار ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ ان قیمتوں پر براہ راست اثرانداز ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی پندرہ روزہ مدت سے بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتیں ایک ماہ کی مدت کے اندر دو مرتبہ متاثر ہوتی ہیں، اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے صنعتوں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث عوام پہلے ہی معاشی دباو? کا شکار ہیں، ایسے حالات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات ہونے چاہییں۔

(جاری ہے)

نگہت اعوان کا کہنا تھاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے حکومتی سطح پر طلب و رسد کے اندازوں اور انہیں متوازن رکھنے کے لیے جامع نظام کی تشکیل کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ہر پندرہ روز بعد ان کے اجرا ئکی پالیسی پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں