کراچی پریس کلب میں گزشتہ رات سینئر صحافی میٹرو ون نیوز کے اینکر پرسن اختر شاہین رند کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کراچی پریس کلب میں گزشتہ رات سینئر صحافی میٹرو ون نیوز کے اینکر پرسن اختر شاہین رند کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک اور تقریب کا اہتمام سب نیوز کراچی کے بیورو چیف احسن خان جتوئی کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں کراچی پریس کلب ممبران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر صحافیوں ارباب چانڈیو، حنیف عابد، طاہر حسن خان، آصف شیخ، لیاقت مغل ،محمد ناصر، ملک فاروق حسین اعوان،نازک خان جتوئی، عابد خان، محمد نعیم، عبدالوہاب اعوان اور صحافیوں کے علاوہ سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کراچی کے ڈویژن کے صدر ملک اکبر کراچی علماء ونگ کے صدر قاری حنیف عابد شاکر ارشاد کھوکھر، پاکستان آل عوامی اتحاد کے چیئرمین میر افضل قریشی سرائیکی اجرک پر موٹر طارق عزیز کھوکھر،محسن جتوئی،ملک محمد معصب، عبدالباسط، غلام مصطفی، حسان عارف راجپوت اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات ودیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں