آج کراچی کا فیصلہ سن اور دیکھ لو، پھر فیصلہ کرو کہ ہمیں صحیح گنتے ہو یا ہم آئیں گنتی کروانی سید مصطفی کمال
آج کی ریلی اور مظاہرہ ایک ٹریلر ہے، اگر مردم شماری ٹھیک نہیں کرائی گئی تو ہم شہر بند کردینگے،چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں خدا کے واسطے مردم شماری پر نوٹس لے لیں چیف جسٹس صاحب نادرا کا ریکارڈ اور الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ منگوالیں،شہر بھر میں جگہ جگہ مطالبہ منظور ہونے تک دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے، حکمرانوں کا چلنا پھرنا دوبھر کردیں گے، شارع فیصل پر ریلی سے خطاب
اتوار 17 جنوری 2021 21:40
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کو یہ جعلی مردم شماری سوٹ کرتی ہے، وہ کبھی ٹھیک مردم شماری نہیں کرائے گی کیونکہ اگر مردم شماری درست ہوگئی تو سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا۔
پیپلزپارٹی کی وجہ سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت چل رہی ہے۔ عمران خان نے شہر میں تنکے برابر کام نہیں کیا لیکن مصطفی کمال نے وزیر اعظم کو کبھی سلیکٹڈ اور نااہل نہیں کہا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں کھڑے ہوکر آپ پر لعن طعن نہیں کی، تحریک انصاف سندھ کی لیڈر شپ عمران خان سے مخلص نہیں پھر عمران خان نے چوروں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے جو سب کا کام لگا چکے ہیں، کل زرداری انکو دو وزارتیں دے گا تو ان کے ساتھ مل کر آپ پر تبرا بھیج رہے ہوں گے، عمران خان صاحب آپ کن لوگوں کے چکر میں آگئے ہیں مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ واپس لیں، حکمرانوں ایک درست یوٹرن لو، تمہارے سارے یوٹرن معاف۔ میں چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں خدا کے واسطے مردم شماری پر نوٹس لے لیں چیف جسٹس صاحب نادرا کا ریکارڈ اور الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ منگوالیں سب سامنے آجائے گا ، ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں مردم شماری لسٹ میں لوگ کم ہیں۔ وزیراعظم ناجائز مردم شماری کو جائز قرار نہ دیں، ہم اس مردم شماری کو متنازع قرار دینے کا ہی مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ اگر ایسا نا ہوا تو آنے والی سات نسلوں کو بھی صحیح نہیں گنا جاسکے گا۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں نے کراچی کے عوام کا سودا کیا ہے، پھر کہتے ہیں کہ ہم تو سپریم کورٹ میں گئے ہیں، یہ کس کو پاگل بنا رہے ہیں پہلے متنازع مردم شماری منظور کرواتے ہیں پھر سپریم کورٹ جانے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ نادرا کا ریکارڈ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے بیان گواہ ہیں کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے ،تین سال سے جس متنازعہ مردم شماری کو قانونی شکل نہیں دی گئی اس متنازعہ مردم شماری پر وفاقی کابینہ نے تصدیق کی مہر لگادی ، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ہزاروں ارب ملے لیکن کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، کراچی کو دنیا کا بدترین شہر بنا دیا ہے، پیپلز پارٹی سے امید نہیں ہے کہ وہ انقلاب لائے گی صوبے کی تباہی میں خود پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے،چالیس سال سے مسلک اور رنگ نسل کہ بنیاد پر کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے اختتام کا وقت آگیا ،تعلیم روزگار پانی چھینا گیا شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہم خاموش رہے ،بجلی گیس چھین لی مہنگائی کا بم گرایا گیا، ٹرانسپورٹ کا نظام نہ دیا ہم خاموش رہے لیکن اب کراچی خاموش نہیں رہے گا،تین کروڑ عوام کراچی کا ایک ایک بچہ نوجوان بزرگ اور خواتین حکمرانوں کر پکڑ کر خود کو گنوائیں گے، اللہ نے اب شہر کی رکھوالی پی ایس پی کو دی ہے، کراچی ملک کی معاشی شہہ رگ ہے کراچی شہر میں سندھ صوبے کے 50فیصد لوگ بستے ہیں اگر مردم شماری ٹھیک ہو تو کراچی کی آبادی 55فیصد ہوتی ہے اب ایک خاموش انقلاب آرہاہیلوگ ظالموں کے چنگل سے نکل کر شہروں میں آرہے ہیں،سندھ کے گوٹھوں میں30 70 فیصد شہروں میں ہیں سندھ کی80فیصد حکمران دیہی سندھ سے جیت کر آتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کیخلاف17جنوری 2021 اتوار کو کراچی پریس کلب تک عظیم الشان احتجاجی ریلی اور مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم جس دن حکومت سے الگ ہوئی اسی دنسب کے سب گرفتار ہوجائیں گے، پکڑے گئے دہشتگروں نے خالد مقبول صدیقی کا نام جے آئی ٹی میں لیا کہ دہشتگردی کی تربیت کے لیے بھارت لیجانے والے خالد مقبول تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال