بلاول بھٹو (آج) نیو لیبر سٹی سائٹ ایریا سکھر میں مزدوروں کے درمیان ایک ہزار 24 فلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے

اتوار 17 جنوری 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج 18 جنوری کو ایک بجے بمقام نیو لیبر سٹی، سائٹ ایریا، سکھر میں مزدوروں کے درمیان ایک ہزار 24 فلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اورفلیٹس کی چابیاں تقسیم کرنے کا افتتاح کریں گے،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شام چار بجے غلام محمد مہر میڈیکل کالج، سول اسپتال، سکھر سے متصل چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے،بلاول بھٹو زرداری دورہ سکھر کیبعد کل 19 جنوری منگل کوعمرکوٹ کے گاں کھاروڑو سید میں سابق رکن اسمبلی اورصوبائی وزیر سید علی مردان شاہ مرحوم کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں