پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے خیالی کامیابیاں گنوانے سے خوشحالی نہیں آئے گی ، ثروت اعجازقادری

حکمرانوں نے اب بھی خوشحالی تعمیر وترقی اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے ،پاکستان سنی تحریک

اتوار 17 جنوری 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے خیالی کامیابیاں گنوانے سے خوشحالی نہیں آئے گی ،موجودہ حکمرانوں نے اب بھی خوشحالی تعمیر وترقی اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے ،عوام کی طاقت کے سامنے کوئی ٹک نہیں سکتا بہتر ہوگا سنجیدہ ہوکر عوام کے مسائل حل کئے جائیں ،73کا آئین اسمبلیوں میں پڑھنے یا کتابوں میں بند کرنے کیلئے نہیں بنا بلکہ اس پر عمل کرکے ملک وقوم کو ترقی دینے انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے اورغریب ریلیف دینے کیلئے بنا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی وترقی اور غربت کا خاتمہ آئین کی بالادستی سے ہی ممکن ہے ، دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی دستیابی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ملک میں ابھی تک ویکسین لانے کا اعلامیہ ہورہا ہے ،غریب کا بچہ تعلیم سے محروم اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے اور اشرافیہ کے بچے بیرون ملک ایلیٹ اداروں میںتعلیم حاصل کررہے ہیں ،عوام نے حکمرانو کو دھائی سال دیئے تاکہ معاشی طور پر بہتری آسکے مگر منفی پالیسیوں نے معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی میں اضافے پر اضافے کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک وقوم کے مفاد میں کام کرئے بھرپور ساتھ دینگے ،عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں عوام کے ساتھ ہیں ،حکومت نے عوامی مسائل اب بھی حل نہ کئے توعوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں